اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تعلیم کے حصول اور امیگریشن کے لئے IELTS کے متبادل ٹیسٹ PTE کا پاکستان میں آغاز، اوورسیز پاکستانیز کے لیے خوشخبری

اسلام آباد :اورسیز پاکستانیز اور بیرون ملک روزگار، امیگریشن اور تعلیم کے حصول کی غرض سے جانے والوں کے لیے پاکستان میں IELTS ٹیسٹ کے متبادل PTE Academic کی شاندار سہولت متعارف کرا دی گئی۔ PTE Academic انگریزی میں استعداد کاامتحان ہے جو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور UK میں امیگریشن اور تعلیم کے حصول جب کہ تمام یورپی ملکوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس ٹیسٹ کی بدولت نہ صرف اعلیٰ اسکور بآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں جاب اور امیگریشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی یونیورسٹیوں میں داخلہ بھی لے سکتے ہیں۔انگلش اسیسمنٹ کی سینئر وائس پریذیڈنٹ پیئرسن فریحہ تھامس مانک نے اسلام آباد میں ٹسٹ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں سروس کا آغاز کر رہے ہیں جس کی بدولت خواہشمند سٹوڈنٹس، بیرون ملک ملازمت اور سکونت اختیار کرنے والوں کو PTE Academic کی آن لائن رجسٹریشن اور 24 گھنٹوں میں رزلٹ مل جانے کی سہولت میسر ہوسکے گی جو کہ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ نظام ہوگا۔