اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آرمی سروسز ترمیمی بل :قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں بھی پیش کر دیا گیا

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں بھی پاک آرمی ترمیمی ایکٹ بل 2020 پیش کر دیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے تینوں بلز قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے سپرد کر دئیے۔ جے یو آئی، جماعت اسلامی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے بل کی مخالفت کی، ایوان بالا کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی نے آرمی، فضائیہ اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، ایوان میں کارروائی کے آغاز پر دفاع کے لیے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے آرمی، نیوی ، ایئر فورس سے متعلق ترمیمی بل پیش کیے۔ وزیرِ دفاع کی درخواست پر پیپلز پارٹی نے ترامیم سے متعلق اپنی سفارشات واپس لے لیں۔
وزیر دفاع نے سروسز ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ ایوان نے رائے شماری کے بعد سروسز ایکٹ ترمیمی بل ایوان پیش کرنے کی تحریک منظور کی۔ آرمی، نیوی اور ایئر فورس سے متعلق ترمیمی بل کی شق وار منظوری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود تھے۔جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی کے اراکین بل پیش ہوتے ہی ایوان سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ نہیں لیا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون نے بل کی حمایت کی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سروسز ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد بدھ کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خیال رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت تینوں مسلح افواج سے متعلق سروسز ایکٹ میں ترمیمی بلز متفقہ طور پر منظور کئے۔