اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ نے ایک ایسا بل منظور کر لیا ہے جس میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا۔یہ اقدام اس امریکی بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کسی بھی ملک نے ایرانی تیل خریدنا جاری رکھا تو اس کے خلاف پابندیاں لگا دی جائیں گی۔
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں گزشتہ ہفتے پیش کردہ بل میں کہا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوج دہشت گرد ہے، آج پوری امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دینے والے بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں امریکا کی جانب سے بھی ایرانی پاسداران انقلاب کی فورس کو بھی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔