اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

زرداری، فریال تالپور سمیت منی لانڈرنگ کیس کےتمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت کی۔ سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ دوران سماعت آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا کراچی میں علاج جاری ہے، انہیں متعدد امراض لاحق ہیں۔
عدالت نے قراردیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں آئندہ سماعت پر فرد جرم پر عائد کی جائے گی، تمام ملزمان حاضری یقینی بنائیں۔ عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، نمر مجید، یونس قدوائی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے۔
نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ضمنی ریفرنس میں 9 نئے ملزمان کو شامل کیا ہے، 5 ملزمان کا نام فہرست سے نکال دیا۔ عدالت نے پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنسز کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔