اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

برفباری اور بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات،38افراد جاں بحق

شدید بارشوں اور برف باری نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ۔ پیش آنے والے مختلف حادثات میں 34 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور برف باری کے باعث تین روز میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے، ان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں ہونے والی حالیہ بارش اور برفباری کے نتیجے میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گی ہے۔ تاحال کئی قومی شاہراہیں برف جم جانے کے باعث بند پڑی ہیں۔

دوسری طرف آزادکشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ضلعی آفیسر اختر ایوب نے بتایا کہ وادی نیلم میں 10 افراد برفانی تودے تلے دب گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وادی نیلم میں 15 جبکہ پونچھ اور سندھوتی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
وادی نیلم اور لیپا سمیت بالائی علاقوں میں ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔