اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ میں نے اور میرے خاندان نے معاملے پر تعمیری گفتگو کی، ہیری اور میگھن نے واضح کہا کہ وہ عوام کے پیسے پر زندگی نہیں گزارنا چاہتے، ہم ان کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔
ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل سینئر رائل رہیں، ان کے نئی فیملی شروع کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیری اور میگھن مرکل ایک معینہ وقت کے دوران برطانیہ اور کینیڈا میں رہیں گے۔
ملکہ برطانیہ کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی خاندان کے لیے ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، خاندان کے افراد سے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کرلیں۔

یاد رہے چند روز قبل برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔