اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مظفر آباد :وزیر اعظم کی لینڈ سلائیڈنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت

وزیراعظم عمران خان نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں اور آزاد کشمیر پہنچ گئے، وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
عمران خان نے لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرین کی امداد کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سی ایم ایچ مظفرآباد میں اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کی۔