اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مسئلہ کشمیر اب تک سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہے

واشنگٹن میں سینٹر فار اسٹرٹیجک اسٹڈیز سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امید ہے ٹرمپ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے دورے سے قبل ایران اور سعودی عرب کے دورے کیے، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، اور ایران پاکستان کا قریبی دوست اور ہم سایہ ہے، ہم مشرق وسطیٰ میں سفارت کاری سے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پاکستان صرف امن کا شراکت دار ہے۔
شاہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے، پاک امریکا تعلقات صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں ہے، پاکستان کا عرصے سے مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں، افغانستان میں امن مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے پاکستان اپنے حصے کا کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں امن کے بغیر خطے میں استحکام نہیں آ سکتا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب تک سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہے، نو لاکھ سے زائد بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں مظالم ڈھا رہی ہے، ہزاروں نوجوان اس وقت قید میں ہیں، عمران خان نے بی جے پی، آر ایس ایس گٹھ جوڑ سے دنیا کو خبردار کیا تھا، پلوامہ واقعے میں بھارت نے دنیا کو گم راہ کیا، سیکولر کہلانے والے بھارت میں بابری مسجد شہید کی گئی، جب کہ پاکستان نے بھارت سمیت پوری دنیا کے لیے کرتارپور راہ داری کھولی۔