اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری

الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر جبکہ نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی کو الیکشن کمیشن ارکان بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کہتی ہیں پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سندھ سے ممبر کے لئے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی پر اتفاق ہوا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں 3 نام تجویز کئے گئے تھے، جس کے جواب میں شہباز شریف کے خط میں حکومت کو کہا گیا تھا کہ 25 نومبر کو شروع ہونے والے عمل کو غیر ضروری طور پر التوا کا شکار کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے ناموں پر بھی نظرثانی کی جائے۔ شہباز شریف نے ناصر کھوسہ، اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام تجویز کئے تھے تاہم بعد ازاں حکومت اور اپوزیشن کے مابین رابطوں میں موجودہ ناموں پر اتفاق طے پا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ 6 دسمبر سے خالی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرریاں بھی گزشتہ ایک برس سے نہیں ہو سکی تھیں۔