اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ورلڈ کپ میں جیت کا عزم لیے آسٹریلیا جائیں گے

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں چیف سلیکٹر عروج ممتاز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، بلاشبہ ثنا میر تجربہ کار پلیئرز ہیں، تاہم منتخب اسکواڈ میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ورلڈ کپ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
بسمعہ معروف نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہیں، مثبت ذہن کے ساتھ ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے اور عالمی کپ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
قومی کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت اپنے پول میں شامل ٹیموں کو بھی ہرا چکے ہیں، ورلڈ کپ کے دوران بھی ان ٹیموں کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں گے، ورلڈکپ میں شریک ہر ٹیم جیت کے لیے جائے گی ہم بھی ورلڈ کپ میں جیت کا عزم لیے آسٹریلیا جائیں گے اور میگا ایونٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔