اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

امریکا کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے

سوئزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں اطراف کے وفود بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد، زلفی بخاری اور معید یوسف بھی موجود تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان میرے دوست ہیں، ان کیساتھ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ماضی میں کبھی اتنے قریب نہیں رہے جتنے آج ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کیساتھ دوبارہ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور امریکا ایک پیج پر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے کے استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکی صدر کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی۔