اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نواز شریف دل کی شدید بیماریوں میں مبتلا،ہسپتال داخل ہونگے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں ہسپتال داخل ہو جائیں گے جہاں ان کے دل کا علاج کیا جائے گا۔
ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ نواز شریف کارڈیک علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہوں گے۔ ان کی حالیہ آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ سکین کی رپورٹ میں دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نواز شریف کے دل کا علاج کرنے والی ٹیم نے اہم پیچیدہ کورونری شریانوں میں رکاوٹوں کا علاج کرنے کے لئے کارڈیک کیتھیٹائزیشن کا منصوبہ بنایا ہے۔