اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ن لیگ کی ایک وکٹ گر گئ۔رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری جعلی ڈگری پرنااہل

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے چوہدری کاشف محمود کو جعلی ڈگری پرنااہل قرار دے دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو کاشف چوہدری کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔
کاشف چوہدری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 241 بہاول نگر سے نون لیگ کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور درخواست گزار عبدالغفار نےکاشف چوہدری کو62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔ کاشف چوہدری نے الیکشن کمیشن میں الخیر یونی ورسٹی کی جعلی بی بی اے کی ڈگری جمع کرائی تھی۔