اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ

صوبائی محکمہ ریلیف وآباد کاری نے کرونا وائرس کے خدشات اورخطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رہنے، تیاری اور رسپانس کے لئے انتظامات کی ہدایات بھی دی گئیں ہیں۔
ادھر قومی ادارہ برائے صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کا آغاز کر دیا ہے۔ کراچی، لاہور اور ملتان سے حاصل کیے گئے 6 نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔قومی ادارہ برائے صحت نے لیاری کے ارسلان سمیت چین سے پاکستان آنے والوں کے نمونے لیے جس کی 24 سے 48 گھنٹے میں رپورٹ آنے کا امکان ہے۔ کراچی کے آغا خان اور ڈاؤ ہسپتال بھی تشخیصی صلاحیت حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔