کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل، سینیٹ میں مسترد

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد رکن سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بل پیش کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے بل کی منظوری کے لیے ووٹنگ کرائی، تنخواہیں بڑھانے کے بل کی حمایت میں 16 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔ سینیٹ میں حکومتی پارٹی کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔
اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے بھی بل کی حمایت نہیں کی، پیپلز پارٹی،ن لیگ،جماعت اسلامی نے بل کی مخالفت کی۔ اے این پی، جے یو آئی ف، پی کے میپ کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی۔
اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، وزیراعظم عمران خان نے اپنی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔