اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی تحقیقات کرائی جائیں۔

اسلام آباد میںاسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے 19 نکاتی قرارداد پیش کی جس میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ سے نافذ کرفیو فوری طور پر ختم کیا جائے اور بھارت کالے قوانین واپس لے جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی تحقیقات کرائی جائیں۔
قرارداد میں 7 دہائیوں سے کشمیریوں کی قربانیوں پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 5 اگست کے کشمیر کو بھارت کا حصہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا کشمیر پر فوری طور پر خصوصی اجلاس بلایا جائے، فوجی مبصر گروپ مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا جائے جبکہ کشمیری رہنماؤں شبیر شاہ، یسین ملک، میر واعظ، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر قاسم فکتو اور سید علی گیلانی سمیت دیگر قیدیوں کو رہا کیا جائے۔