اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی اور تقریبات منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں آزاد کشمیر میں بھی ریلیاں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یوم یک جہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔ آج کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں یوم یک جہتی کشمیر ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ کشمیر روڈ سے مزار قائد تک وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے کشمیر کالونی میں جلسہ عام ہوگا۔ جس سے فریال تالپور اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
کوئٹہ، چمن شہر میں بھی یوم یک جہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور اہم عمارتوں پر کشمیر کے پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں مختلف ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلسل 185 روز سے جاری ہے