اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں بدلنےکا معاملہ ، حکم امتناع جاری

لاہور ہائیکورٹ میںسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف کے جسٹس شاہد بلال حسن نے تبسّم ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سابق وفاقی وزیر کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے حکومتی اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل مصباح الحسن نے نشاندہی کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر کی نیلامی کرنے سے روک دیا تھا لیکن پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پنجاب حکومت نے عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی، قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی کے گھر کو اس کی مرضی کے بغیر پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل مصباح الحسن نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔