اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چین میں کرونا وائرس سےاموات کی تعداد910ہوگئی

چین میں مہلک کرونا وائرس سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف اور مؤثر اقدامات کے باوجود وائرس کی ہلاکت خیزی پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
کرونا وائرس کے باعث چین میں مزید97افرادچل بسے، جس کے بعد کرونا وائرس سےاموات کی تعداد910ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھنے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے ، ووہان میں اسٹیڈیم اور کنونشن سینٹرز میں بیڈز لگادئیے گئے ہیں۔
برطانیہ میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے ، برطانیہ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ جاپان کی بندرگاہ پر روکے گئے کروز میں 64 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور سنگاپور میں مریضوں کی تعداد 33 ہو گئی، جس کے بعد سنگاپور میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے ایشیائی ترقیاتی بینک جان لیوا کروناوائرس سے بچاو کیلئے 20لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا جبکہ امریکا نے چین کو 100 ملین ڈالر امداد کی پیش کش کی تھی۔
یاد رہے چین کی اعلیٰ قیادت نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں کا اعتراف کیا تھا، چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں پولیٹبر و اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے حکومت کو اس بڑے امتحان سے سبق سیکھنا ہوگا۔