اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مہنگائی سے تنگ عوام کے لئے اہم اعلانات، 15ارب کا ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوئے، وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلے کئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے لئے 15ارب کا ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے ، یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے کھانے پینے کی چیزوں پر ریلیف دیاجائےگا اور 15 ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خورونوش شامل ہونگیں جبکہ عام شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹور سے سستی اشیا ملیں گی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر صورت عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں کوضلعی سطح پرانتظامیہ سے مانیٹر کیا جائےگا اور 50 ہزار رجسٹرڈ تندوروں پر سستا آٹا بھی فراہم کیاجائےگا، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری کی تصدیق کردی ہے۔
ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پہلےبھی 7ارب ک اریلیف پیکج دےچکےہیں، 15 ارب روپےکاریلیف پیکج الگ سےدیاجارہاہے اور 15 ہزار رجسٹرڈ تندوروں کو سپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی سے متعلق ایک اجلاس میں کہا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی، غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔