اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹیکس وصولیوں میں کمی، آئی ایم ایف پاکستان سے ناخوش

آئی ایم ایف ٹیکس کی وصولیوں میں کمی پر پاکستان سے ناخوش جبکہ ایف بی آرنے ٹیکس محصولات کے ہدف میں ایک بارپھرکمی کی درخواست کردی، آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے کہ ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا جائے، حکومتی ٹیم کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو کیلئے نقصان زدہ اداروں کی نجکاری کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے موقف اختیارکیا کہ نئے ٹیکس اور شرح میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا تاہم آئی ایم ایف ٹیکس محصولات کے ہدف میں کمی پر رضامند نہیں ہو رہا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 6 اداروں دوسرے میں 27اداروں کی نجکاری کی جائیگی، آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں اضافہ نہیں کیا جائیگا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے مربوط نظام لایاجارہا ہے۔
مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت توانائی، نیپرا، اوگرا اور وزارت نجکاری کے حکام شریک ہوئے۔