اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پلوامہ: بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ، قابض فوج نے ضلع پلوامہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف کشمیری عوام نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فوج پر شدید پتھراو کیا۔
ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فوج نے تازہ ظالمانہ کارروائی میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا، قابض فوج نے ضلع سری نگر، بڈگام ، اننت ناگ اسلام آباد، بارہ مولا، کپواڑہ اور راجوری میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور متعدد نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لے لیا۔
بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور مودی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، اس دوران بھارتی فوج اور وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ بھارتی فوج پر نوجوانوں نے پتھراو بھی کیا۔