اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمراکمل کومعطل کردیا ، عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیاگیا ، انکوائری کےدوران وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے۔
پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمراکمل کوفوری طورپرمعطل کردیا ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
اس دوران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کہنا ہے کہ عمراکمل کیس میں پی سی بی کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہہ سکتے، پی سی بی قوانین کے تحت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی منتخب کرے گا۔