اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،2 خواتین سمیت 5 زخمی ۔

بھارتی فوج کیجانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، جس کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین اور 2 لڑکوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا۔

دوسری جانب واقعہ پر پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا۔
واضح رہے بھارت کی جانب سے رواں برس 1595 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے جس سے 14 شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے ہیں۔