اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نا اہل حکومت کی وجہ سے ملک پیچھے کی طرف جا رہا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے احسن اقبال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بجلی مہنگی ہوتی جا رہی ہے، معیشت کے حالات ابتر ہیں، صورتحال مزید گھمبیر ہوگی، جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو موجودہ وزیراعظم بل جلا رہے تھے، اب حکومت کہہ رہی ہے سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے، ہمارے منصوبوں کا افتتاح کر کے کریڈٹ لیا جا رہا ہے، بجلی آج بھی ضرورت سے زائد مقدار میں موجود ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا حکومت نے ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا، حکومت مافیاز کی سرپرستی کر رہی ہے، 70 سالہ تاریخ میں اتنے بجلی کے منصوبے نہیں لگے جتنے (ن) لیگ نے لگائے، دھرنوں سے ہمارا ڈیڑھ سال ضائع کرایا گیا، حکوت نے معیشت تباہ کر دی، آج گردشی قرض 2100 ارب روپے ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وژن 2025 کے ذریعے واٹر، انرجی، فوڈ سیکیورٹی کے وژن کو اکٹھا کیا، اس حکومت نے منصوبے کو تباہ کر دیا، (ن) لیگ نے معیشت کو ترقی پر گامزن کیا، حکومت نے ہمارے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا، نا اہل حکومت کی وجہ سے ملک پیچھے کی طرف جا رہا ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ انفرا اسٹرکچر کا منصوبہ تھا، وزیرا عظم مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کا فیتہ کاٹ رہے ہیں، ملک پر ان کے جھوٹ کی نحوست ہے، ایم ایل ون منصوبے کی 2018 میں فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہوچکی تھی۔