اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

برازیلن صدر آخر کار کورونا ٹیسٹ کروانے پر رضامند

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی حقیقت کو نظر انداز کرنے والے عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل برازیل کے صدر جیئر بولسونارو بھی اب کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے ایکس رے کے بعد وہ اب کووڈ انیس کا ٹیسٹ کرائیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان میں اس بیماری کی علامات ظاہر ہیں یا نہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں اب تک تقریباََ ساڑھے 65 ہزار افراد اس مہلک مرض کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکا کے بعد برازیل دنیا کا دوسرا متاثرہ ترین ملک ہے جہاں سولا لاکھ تیئس ہزار سے زائد افراد اس وائرس کی زد میں آ چکے ہيں۔ دنیا بھر میں ایک کروڑ سولا لاکھ بائیس ہزار سے زائد افراد کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہيں جبکہ 63 لاکھ سے زائد دوبارہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔