اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین فوجی جھڑپیں ،متعدد ہلاک

روايتی حريف آذربائيجان اور آرمينيا کی افواج کے مابين اتوار سے جاری مسلح جھڑپوں ميں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ منگل کو تازہ جھڑپ ميں آذربائيجان کی فوج کے ايک جنرل، ايک کرنل اور پانچ فوجيوں کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے۔ آرمينيا کی فوج کے ساتھ جھڑپوں ميں اب تک آذربائيجان کے گيارہ فوجی ہلاک ہو چکے ہيں۔ دوسری جانب آذربائيجان کا دعوی ہے کہ آرمينيائی فوج کے کم از کم ایک سو اہلکار مارے جا چکے ہيں، جسے آرمينيائی حکام مسترد کرتے ہيں۔ روس نے دونوں وسطی ايشيائی ممالک پر کشيدگی کم کرنے کے ليے زور ديا ہے۔ دونوں سابقہ سويت يونين کی رياستوں کے مابين علاقائی تنازعہ جاری ہے۔