ملک میں بہتر قانون سازی سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں جبکہ قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے، بعض قوانین کے حوالے سے ہمارا ایک موقف ہے جبکہ اپوزیشن کا ایک دوسرا موقف ہے، ہمارے اوراپوزیشن کے درمیان نکتہ نظرکے درمیان فرق کومل بیٹھ کرطے کرنے اوربہترقانون سازی کیلئے 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا چکی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوچکا ہے جبکہ دوسرا بھی عنقریب ہوگا، ہم نے ایف اے ٹی ایف، نیشنل سیکورٹی اورنیب سے متعلقہ مسودے اپنے اپوزیشن کے دوستوں کو بھجوا دئیے ہیں، مجھے توقع ہے کہ اپوزیشن کے احباب فراخ دلی کے ساتھ ان کو دیکھیں گے اورپھرہم مل بیٹھ کراس پربات کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس ملک میں بہترقانون سازی کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے، کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہے، لیکن وہ لوگ جنہوں نے اس ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے انہیں کٹہرے میں لایا جانا چاہیے لہذا ہماری کوشش یہی ہے کہ ایک ایسا قانون ہونا چاہیے جو ان دونوں پیمانوں پرپورا اترتا ہو۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

40 − = 34