غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر قدرت مہربان، مکہ مکرمہ، منیٰ اور عرفات میں باران رحمت ہوئی جس سے حجاج کرام کے چہرے کھل اٹھے۔
مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دينے اور تبدیلی غلافِ کعبہ کی پروقار تقریب ہوئی۔ حرمین شریفن کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے تقریب کی نگرانی کی، تقریب میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔
خانہ کعبہ کو غسل دينے کے بعد خالص سونے، چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔ غلاف کی تیاری میں 100 کلو گرام سے زائد خالص سونا، چاندی اور 675 کلو گرام خالص ریشم استعمال کی گئی ہے۔
غلاف کعبہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ اس کی تیاری پر 24 ملین سعودی رالچ لاگت آئی۔ غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے۔ اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں۔ جن پر آیات ربانی کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔
مناسک حج کی ادائیگی اور غلاف کعبہ کی تبدیلی، موسلا دھار بارش کے روح پرور مناظر،۔۔۔۔۔۔۔ع۔۔۔۔
مناسک حج کی ادائیگی اور غلاف کعبہ کی تبدیلی ۔ موسلا دھار بارش کے روح پرور مناظر،مسجد حرم الحرام کے علاوہ مشاعر مقدسہ کے علاقوں منی، مزدلفہ اور میدان عرفات میں موسم خوشگوار ہوگیا ۔#Newsalert #Breakingnews #Saudia #Manask_e_Hajj #Makhah #Hajj #Latest_News
Gepostet von News Alert am Donnerstag, 30. Juli 2020