اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بین سٹوکس کاپاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

برطانوی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر بین سٹوکس نے گھریلو وہاجات کی وجہ سے پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین سٹوکس رواں ہفتے ہی نیوزی لینڈ جا رہے ہیں۔ اس لئے وہ پاکستان کیخلاف 13 اگست اور 21 اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
بورڈ نے میڈیا سے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ بین سٹوک کی نجی زندگی اور خاندان کا احترام کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بین سٹوکس نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تھے، جہاں ان کے والدین سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔