اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چمن میں بم دھماکا، 5 جاں بحق، متعدد زخمی

چمن کے علاقے مال روڈ پر ڈی پی او آفس کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا جو ڈی پی او آفس کی زیرتعمیر عمارت میں کھڑی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ریسکیو عملے نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔