اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,609FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شادی سے قبل ملاقاتوں اور محبت پر یقین نہیں رکھتی

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ نیلم منیر اگرچہ انڈسٹری میں بولڈ کردار کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم حقیقی زندگی میں وہ شادی سے قبل کسی طرح کی محبت اور ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتیں۔
نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں شادی، آئیڈیل شریک حیات، محبت اور زندگی سمیت اپنے کیریئر اور معاشرے سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی۔
میزبان کی جانب سے شادی کے لیے آئیڈیل شریک حیات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے افراد پسند ہیں جو اپنے اہل خانہ کی عزت کریں۔نیلم منیر کے مطابق جو شخص اپنی والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ان کی والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کی عزت کرتا ہے، انہیں ایسے ہی افراد پسند ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل وہ کسی طرح کی ملاقاتوں اور محبت پر یقین نہیں رکھتیں، کیونکہ ان کے خیال میں یہ بہت عجیب معاملہ ہے کہ شادی سے قبل لڑکی کو کسی کے لیے سجنا، سنورنا اور تیار ہونا پڑے۔ شادی ہونے کے بعد سب کچھ چلتا ہے مگر وہ شادی سے قبل محبت پر یقین نہیں رکھتیں۔جنس مخالف کی شخصیت کا اندازہ کس طرح لگاتی ہیں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر کا کہنا تھا کہ انسان کے بات کرنے اور چلنے پھرنے کا انداز ہی اس کی شخصیت عیاں کردیتا ہے۔
نیلم منیر کے مطابق خصوصی طور لڑکیاں کسی بھی شخص سے ملتے وقت ان کے بات کرنے کے انداز، اٹھنے، بیٹھنے اور چلنے سے ہی ان کی شخصیت کا اندازہ لگا لیتی ہیں۔