اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ،مریم نواز کی پیشی منسوخ

مریم نواز کی نیب لاہور آفس پیشی پر لیگی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد متحرک رہی، رائیونڈ سے بڑے قافلے کی صورت میں نیب آفس آمد پرکارکن پر جوش دکھائی دیئے۔نیب آفس کے باہر لیگی کارکن مشتعل ہوگئے، پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، بیرئیر توڑنے کی کوشش اور پتھراؤ بھی ہوا، متوالوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، پتھر لگنے سے لیگی رہنما کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ اس موقع مریم نواز کا کہنا تھا کہ حوصلہ تو رکھو، اگر اتنا ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، میں کھڑی ہوں، بلایا ہے تو جواب بھی سنیں، نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں، واپس نہیں جاؤں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں، مجھے سنا جائے، جواب دیئے بغیر نہیں جاؤں گی، نیب نے گیٹ بند کرلیا، جواب دینے آئی ہوں، دروازہ کھولیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب آفس پر پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔