اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت کایوم آزادی ، یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

بھارت کےیوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
قابض فورسز نے خوف کے مارے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، ایل او سی کے دونوں اطراف عوام احتجاج کر رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہے، جگہ جگہ ریلیوں کے پروگرام نے بھارت کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی قابض فوج نے ایک سال سے جاری فوجی محاصرہ مزید سخت کر دیا، پوری وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا، انٹرنیٹ کا بلیک آؤٹ کر دیا گیا، ہر جگہ ناکے ہیں۔
بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دوسروں کے حق آزادی دبانے والی قوم کو یوم آزادی منانے کا حق نہیں۔ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔