اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بائرن میونخ کے ہاتھوں بارسلونا کو شرمناک شکست

لزبن میں جرمنی کے فٹ کلب بائرن میونخ نے شاندار، ہنگامہ خیز لیکن مکل طور پر یکطرفہ کوارٹر فائنل میچ میں یورپ کے ہیوی ویٹ ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کو شرمناک شکست دینے کے ساتھ، چیمپئنز لیگ کے دیگر حریفوں کو بھی ایک زبردست لیکن خطرناک پیغام بھیجا ہے۔
میچ کے دوران بارسا کی دفاعی غلطیاں اتنی زیادہ تھیں کہ انھیں شمار کرنا بھی ناممکن ہے۔ اسے یورپ میں کسی ٹیم کی سب سے بدترین شکست کہنا زیادہ مناسب ہو گا۔
90منٹ چلنے والے میچ کے 22 منٹ ہسپانوی فٹبال ٹیم ایف سی بارسا پر بہت بھاری پڑے، جس کے دوران بائرن کے ایورن پیریزک، سرج گینبری اور مولر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کلب کو فتح سے ہمکنار کیا۔
وقفے کے بعد سواریز نے ہسپانوی ٹیم کو امید تو دلائی، لیکن جوشوا کِمِچ کی حیرت انگیز مہارت، رفتار اور الفونسو ڈیوس کی عمدہ ڈلیوری نے اس پر پانی پھیر دیا۔رابرٹ لیوینڈوسکی نے چیمپئنز لیگ کا 14 واں گول کیا اور ہسپانوی ٹیم کے گہرے زخموں پر نمک تب پڑا جب فلپ کوٹنہ (جنھیں ہسپانوی ٹیم سے ادھار پر لیا گیا ہے) نے بینچ سے آنے کے بعد ساتواں اور آٹھواں گول کرکے قصہ تمام کر دیا۔