اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نیب ختم کرنے کا مقصد اپوزیشن کیخلاف کیسز ختم کرنا ہے

 لاہور میںوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اے پی سی کی تاریخ دی تھی، کدھر ہے اب اے سی پی ؟ اپوزیشن کو صرف این آر او چاہیے، یہ بیان دیتے ہیں کہ نیب کو ختم کر دیا جائے، نیب کو ختم کرنے کا مقصد ان کیخلاف کیسز ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں
شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پتھروں والا جلوس نکالا، مریم نواز کی پیشی پر راولپنڈی سے بھی وینز کرایہ پر لی گئیں، مریم نواز کی وجہ سے نواز شریف کا حال سب کے سامنے ہے، حمزہ شہباز کا کیس سنگین ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا سٹاک ایکس چینج کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، انڈسٹری چل پڑی، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم نے انسداد کورونا کیلئے بہتر حکمت عملی دی، بھارت میں روزانہ 60 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، کورونا سے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ17 اگست سے مزید 10 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ایم ایل ون تاریخی منصوبہ ہے، اس کا تاریخی افتتاح ہوگا، ایم ایل ون کے افتتاح پر چین سے بڑی شخصیت کی آمد متوقع ہے، ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا گیم چینجر ہے، ایم ایل ون کا کریڈٹ وزیراعظم اور آرمی چیف کو جاتا ہے، آئی پی پیز میں بجلی کے نرخ کم ہونے جا رہے ہیں۔