اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

صومالیہ میں دہشت گرد حملہ، کم از کم 15 ہلاک

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت ماغادیشو کے ایک ہوٹل پر کیے گئے ایک بڑے دہشت گرد حملے میں کم از کم پندرہ افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں متعدد حملہ آور بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک خود کش حملہ آور نے پہلے ایک کار بم کے ذریعے ہوٹل کے صدر دروازے کے سامنے دھماکا کیا، جس کے بعد اس کے کئی ساتھی ہوٹل میں داخل ہو گئے۔ ان عسکریت پسندوں کی تعداد کم از کم پانچ تھی، جن کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کا فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ اس حملے کی ذمے داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم کے القاعدہ کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ ماغادیشو کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف ہے۔