اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی بیانیہ مسترد

پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ پاک چین مشترکہ اعلامیہ دونوں ممالک کے وزائے خارجہ کے سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے بعد جاری کیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کو خود ساختہ اٹوٹ انگ قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بھارتی بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیان سلامتی کونسل کی قراردادوں، تاریخی اور قانونی حقائق کے برخلاف ہے۔ بھارتی دعوؤں کی کوئی بنیاد نہیں، سی پیک کے خلاف بھارتی غلیظ پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مایوس کن حد تک کوششیں کر رہا ہے۔ بھارت کا اس معاملے پر کوئی تاریخی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ بھارت کے جھوٹے دعوے حقائق نہیں جھٹلا سکتے۔
زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہوگا۔ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا کشمیریوں سے وعدہ کیا گیا ہے۔