اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بائرن میونخ نےچیمپیئنز لیگ جیت لی

جرمن کلب بائرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ہرا کر چھٹی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ وہ واحد ٹیم بن گئی ہے جو لیگ کے دوران مسلسل اپنے تمام میچ جیتی۔
فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کے لیے چیمپیئنز لیگ کی ٹرافی صرف ایک میچ دور تھی اور برازیلین فٹبالر نیمار اپنی یورپی کلب ٹیم کو جیت کے کافی قریب لا چکے تھے لیکن وہ میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکے۔
بائرن کی قیادت کرنے والے رابرٹ لیونڈوسکی نے بھی کوئی گول سکور نہ کیا لیکن نوجوان کھلاڑی کنگزلے کومن نے اپنے ہیڈر کی مدد سے بائرن کو ایک صفر کی برتری دلائی۔
تاہم میچ کے بہترین کھلاڑی گول کیپر مینوئل نوئر رہے جنھوں نے اپنی مہارت سے نیمار اور ماپے کے اٹیک کو گول کے قریب آنے نہ دیا۔