اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر

توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کر دی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے خلاف درخواست پر مرکزی کیس کے ساتھ سماعت ہوگی۔
عدالت کے جج سید اصغر علی موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں۔ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت توشہ خانہ مرکزی کیس کی سماعت کیساتھ ہی 9 ستمبر کو ہوگی۔