اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

یورپی یونین، ترک یونان تنازعے میں غیر جانبدار رہے

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی اور یونان کے گیس تنازعے میں غیر جانبدار رہے۔
ترک صدر کے دفتر کے مطابق اس معاملے پر یورپی یونین کی پوزیشن اس کے خلوص کا امتحان ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برسلز اور یورپی یونین کی رکن ریاستوں کو خاص طور پر مشرقی بحیرہ روم کے مسئلے سمیت ’علاقائی معاملات‘ پر ’انصاف پسند، غیر جانبدار اور معروضی‘ رہتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ بحیرہ روم کے مشرقی حصے پر ترکی اور یونان دونوں اپنا حق جتا رہے ہیں، جہاں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر متوقع ہیں۔