اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

زیادتی کیس کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کر دینی چاہیے

موٹر وے واقعہ سے متعلق نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر لکھا کہ چاہتی ہوں زیادتی کے مجرموں کو زندہ رکھا جائے، انہیں پھانسی نہ دی جائے بلکہ ان کو ہاتھ، پاؤں اور ان اعضاء کے بغیر زندگی گزارنے دی جائے جس سے وہ خواتین کی زندگی کو برباد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کی جنسی صلاحیت ختم کرکے ان کے ہاتھ اور پاؤں کو توڑدینا چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن جائیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ زیادتی کے مجرموں کو بھی اسی درد کے ساتھ زندہ رہنا چاہیے جو درد ہر روز ریپ کا شکار یا تیزاب سے جلائی گئی خواتین اور وہ والدین محسوس کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ملک میں اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک زیادتی کے مجرمان کو ایسی سزائیں نہ دی جائیں کیوں کہ پھانسی تھوڑی دیر کی سزا ہوتی ہے لہذا ان افراد کو ایسی سزا دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔