اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,912FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

24ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

24 ممالک کے سفیر، سفارتکار اور دفاعی اتاشی ایل او سی کا دورہ کررہے ہیں جب کہ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سفیروں کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔
غیر ملکی سفرا اور دفاعی اتاشیوں کا وفد بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ اور خلاف ورزیوں کے جائزہ سمیت بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے ملاقات بھی کرے گا۔
ایل او سی کا دورہ کرنے والے وفد میں آزربائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، پرتگال، سعودی عرب، جنوبی افریقا، ترکی، فلسطین، یونان، آسٹریلیا، ایران، کرغزستان، عراق، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سویٹزرلینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی شامل ہیں جب کہ عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی وفد کا حصہ ہیں۔