اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بجلی مزید1 روپے62 پیسے فی یونٹ مہنگی

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیپرا نے بجلی1 روپے62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، صارفین پراب 165 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے اکتوبر 2019ء سے مارچ 2020ء تک کے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیپرا نے مالی سال 2019-20ء کی دوسری سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر کیلئے صارفین پر 73 ارب روپے اور تیسری سہ ماہی جنوری سے مارچ کی مد میں 91 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی۔
نیپرا کی بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد حکومت کی جانب سے نوٹفیکیشن کے بعد ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ نیپرا نے اس حوالے سے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔