اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سانحہ APS کی جوڈیشل رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے اوراٹارنی جنرل کے رپورٹ پرکمنٹس کو بھی پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔
شہدا کے والدین نے سماعت کے دوران کہا کہ ساری عمر نیچے والوں کا احتساب ہوا، اس واقعہ میں اوپر والے لوگوں کو پکڑا جائے، ہم زندہ دفن ہو چکے ہیں، سانحہ آرمی پبلک سکول ٹارگٹ کلنگ ہے جس پرجسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں سیکورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کو بھی سزا ملے، اس کیس کو ہم چلائیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ المیہ ہے چھوٹے لوگوں کو ذمہ دار قرار دے دیا جاتا ہے، بڑوں سے کچھ پوچھا نہیں جاتا، یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پوری قوم کا دکھ ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کو ایکشن لینا چاہیے ایسے واقعات نہ ہوں، وہ لوگ جو مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے انہوں نے حاصل کیا، سیکورٹی اداروں کواس سازش کی اطلاع ہونا چاہیے تھی، اتنی سیکورٹی میں بھی عوام محفوظ نہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے انکوائری کمیشن کی رپورٹ اورحکومت کے جواب کی کاپی شہداء کے والدین کو فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔