اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,609FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پیرس میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہے، جس کے باعث وہاں پیر سے وارننگ کی سطح انتہائی بلند کر دی گئی ہے۔ وزیر صحت اولیور وراں نے کہا کہ پیرس اور اس کے نواحی علاقوں میں حال ہی میں حالات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آنے والے دنوں میں مزید کیسز کی تصدیق ہوئی تو حکومت کے پاس مزید سختیاں متعارف کرانے کے سوا ’’کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں‘‘ رہے گا۔ ایسی صورت میں تمام ریستوراں بند رکھنے کا حکم جاری کردیا جائے گا اور عوام سے تمام نجی تقریبات سے پرہیز کرنے کو کہا جائے گا۔ پیرس میں اس وقت نئے انفیکشن کی تعداد ہر ایک لاکھ باشندوں میں 263 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد ان حالات کے لیے طے شدہ سطح یعنی 250 کیسز سے زیادہ ہے۔