اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں

امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس سال کرسمس سے پہلے افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو وطن واپس لانا چاہتے ہیں۔ اس خواہش کا اظہار انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا چار سال پہلے صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کا اہم نکتہ تھا تاہم اس میں انہیں اب تک پوری کامیابی نہیں ہو سکی۔ اس سال فروری میں طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد جنگ بندی کے اقدامات تعطل کا شکار رہے ہیں۔ بدھ کو افغانستان کے لیے امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے ایک بیان میں کہا کہ تمام فریقین امن کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پاکستان بھی ایک مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ افغانستان میں آج بھی امریکا کے 8600 فوجی تعینات ہیں۔