اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مختلف ممالک میں دہشتگرد حملوں میں بھارتی سر پرستی کا انکشاف

امریکن میگیزین فارن پالیسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی انتہا پسند پالیسی تباہ کن خطرہ ہے، اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو دور رس اثرات ہوں گے، داعش کے جلال آباد جیل پر حملے نے ابھرتے خطرے کو بڑھاوا دیا، مختلف ممالک میں دہشتگرد حملوں میں بھارتی سر پرستی نیا موڑ لے رہی ہے۔
میگیزین میں مزید کہا گیا کہ بھارت داعش گٹھ جوڑ کی کارروائیوں میں سری لنکا میں یسٹر پر بم دھماکے شامل ہیں، 2017 میں نئے سال کے موقع پر ترکی کلب پر حملہ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کا ہاتھ تھا، 2017 میں نیو یارک اور سٹاک ہوم حملے نے دنیا کو ششدر کر دیا۔
امریکی جریدے میں کہا گیا بھارت کا دہشتگردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں، ان حملوں کی پلاننگ میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کن ہے، بھارت دراصل طالبان کے نظریات کو فروغ دینے میں ایک جڑ اور بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے، کشمیر میں بھی بھارت میں موجود انہی عناصر نے کردار ادا کیا، بھارتی دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی کے بھارت، پاکستان، افغانستان میں نیٹ ورکس سے روابط کے ثبوت ہیں۔
فارن پالیسی میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت داعش کے ذریعے مذہبی گروہوں خصوصاً نوجوانوں کو استعمال کر رہا ہے، بھارت داعش، عالمی مذہبی تحاریک کے ذریعے انتہا پسندی پھیلا رہا ہے، بھارت داعش کے ذریعے دیگر ممالک میں دہشتگرد نظریات کو فروغ دے رہا ہے، شام کی لڑائی میں بھارتی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔
امریکن میگیزین نے اپنی رپورٹ میں کہا بھارتی دہشتگردوں کے افغانستان میں داعش سے ملکر لڑنے کے ثبوت ہیں، داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا، بھارتی دہشتگردوں نے افغانستان اور شام کو بیس بنا کر دہشتگردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا، کابل میں سکھ گردوارہ پر حملے میں بھارتی دہشت گرد ملوث تھا، داعش نے بھارت میں موجود اپنے دہشتگرد گروپس کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا، داعش کا یہی گروپ کشمیر میں بھی ملوث ہے۔
امریکی میگیزین کی رپورٹ میں کہا گیا اقوام متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے، ایک ہندو کے 9/11 واقعہ کے خالد شیخ محمد سے روابط کے بھی انکشاف ہوا ہے، بھارت میں مودی نے ہندو نیشنلزم کو فروغ دیا ہے، ہندو نیشنلزم انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے، علاقائی اور عالمی دہشتگرد کارروائیوں میں زیادہ تر بھارتی ملوث رہے۔عالمی دہشتگردی میں بھارت سر فہرست ہے، بھارتی دہشتگردی کی کہانی تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی۔