اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

افغانستان اور عراق سے امريکی فوجیوں کا انخلاء جلد ممکن

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان اور عراق ميں تعينات امریکی دستوں ميں مزيد کمی کا اعلان کرنے والے ہيں۔ اس وقت افغانستان ميں ساڑھے چار تا پانچ ہزار جبکہ عراق ميں تين ہزار امريکی فوجی تعينات ہيں۔ مجوزہ کٹوتی کے بعد دونوں ملکوں ميں امريکی فوجيوں کی مجموعی تعداد صرف ڈھائی ہزار کے قريب رہ جائے گی۔ اس منصوبے کے بارے ميں فوجی کمانڈرز کو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر آگاہ کيا گيا مگر فی الحال اس بارے ميں باقاعدہ حکام نامہ جاری نہيں کيا گيا ہے۔ امريکی عسکری قيادت دونوں ملکوں سے قبل از وقت انخلاء کے خلاف ہے اور کئی مرتبہ تنبيہ کر چکی ہے کہ جلد بازی میں کیے گئے ايسے کسی فيصلے کے منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہيں۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہان نے ٹرمپ کے افغانستان سے تیزی سے امریکی فوجی انخلاء کے لیے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلد بازی ہوگی۔