اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جارجیا میں دوبارہ گنتی، جو بائیڈن پھر سے فاتح

امریکی صدارتی انتخابات میں رياست جارجیا کے ايک مقامی پولنگ افسر نے تصدیق کر دی ہے کہ اس رياست میں ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس مرتبہ ووٹوں کی گنتی مشین کے بجائے انتخابی اہلکاروں نے خود کی۔ اس سے قبل مشین سے کی گئی گنتی کے تنائج میں صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن کے ووٹوں کی حتمی تعداد بہت قریب تھی۔ اس وجہ سے دوبارہ گنتی کی گئی۔ انتخابی افسر بریڈ رافنسپرجر نے دونوں نتائج کو درست قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر نئی گنتی کی درخواست کر سکتے ہیں کیونکہ جو بائیڈن کی برتری ابھی بھی بہت معمولی ہے۔